جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

آرمی چیف شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیں، چیئرمین کسان اتحاد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کسانوں کو لوٹنے والے شوگر مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد حسین باٹھ نے کہا کہ شوگر مافیا گنے کی قیمتوں کو کم کرنے کیلیے متحرک ہو چکا ہے اور کرشنگ سیزن میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت کسانوں کی مشاورت سے گنے کی قیمت کا جلد اعلان کرے۔ خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کئی حکومتیں آئی اور گئیں شوگر مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا، آرمی چیف کسان کو لوٹنے والے شوگر مافیا کے خلاف ایکشن لیں۔

- Advertisement -

خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس میں عارف والا میں گرفتار 200 کسانوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے مرکزی صدر عمیر مسعود نے کھادوں پر کسان کو براہ راست سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھاد کارخانوں کے ذریعے دی جانے والی سبسڈی کسان تک نہیں پہنچ پاتی اور کسان کو کھاد بلیک میں خریدنا پڑ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں