ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، جس میں کہا اسلام آبادہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا، حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل اور ہائیکورٹ میں اپیلیں غیرمؤثر ہوجائیں گی۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا، استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کاروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کی۔

بعد ازاں رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر لگا دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کل یکم اگست کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں