16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چندریان 3 کو چاند پر کس کا انتظار ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی خلائی مشن چندریان 3 جس نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی اب اپنی اگلی مہم کے لیے چاند پر سورج طلوع ہونے کا منتظر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی مشن جس نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی تھی وہ 14 روز قبل چاند پر رات ہونے کے باعث غیر فعال ہو گیا تھا اب وہ اپنے نئے مشن کے لیے وہاں سورج طلوع ہونے کا منتظر ہے جو کہ جمعے کے روز ہوگا۔

اِسرو کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر مکمل طلوع آفتاب کا انتظار ہے اور 22 ستمبر کو سلیپ موڈ میں چاند کے جنوبی قطب پر موجود لینڈر ماڈیول یعنی وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کو فعال کرنے کی کوشش کی جائے گ

- Advertisement -

اِسرو (ایس اے سی) کے ڈائریکٹر نیلیش دیسائی نے کہا کہ 22 ستمبر کو لینڈر اور روور دونوں کو فعال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر ہماری قسمت اچھی رہی تو اس میں کامیابی ملے گی۔ پھر ہمیں مزید پریکٹیکل ڈیٹا حاصل ہوں گے جو چاند کی سطح کی مزید تحقیق میں معاون ہوں گے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چندریان تھری کے لینڈر ماڈیول کو ہفتہ 23 ستمبر کے روز فعال کیا جائے گا۔ چندریان-3 پہلے ہی اپنے طے شدہ مشن کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور اگر سلیپ موڈ سے لینڈر ماڈیول ٹھیک طرح فعال ہو جاتا ہے تو یہ بونس ہوگا۔

اسی حوالے سے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی لوک سبھا میں کہا ہے کہ ملک کو اب کچھ ہی گھنٹوں میں پرگیان اور وکرم کے نیند سے بیدار ہونے کا انتظار ہے۔ ایسا ہوتے ہی اس طرح کی کامیابی حاصل کرنے والا ہندوستان دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

چاند پر موجود چندریان 3 کی زندگی جلد ختم ہونیوالی ہے

واضح رہے کہ چاند پر رات 14 دن طویل ہوتی ہے اور چندریان کے روور اور لینڈر سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں