ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چاند پر موجود چندریان 3 کی زندگی جلد ختم ہونیوالی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

چندریان  نے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کی تھی مگر اس بھارتی خلائی مشن کی زندگی صرف چند دن کی مہمان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) کے چندریان 3 مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں ایک ہفتے سے زائد وقت ہو چکا ہے جہاں روور پرگیان مختلف ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے اور یہ سلسلہ لینڈنگ سے 14 دن تک جاری رہے گا جس کے بعد وہاں طویل رات شروع ہو جائے گی۔

7 ستمبر کو جب چاند پر رات کا آغاز ہوگیا تو پرگیان روور اور وکرن لینڈر سورج کی روشنی سے محروم ہو جائیں گے جو کہ سولر پاور سے کام کرتے ہیں اس طرح ان کے لیے مزید کام کرنا ناممکن ہوگا جب کہ رات کے دوران چاند کا درجہ حرارت منفی 133 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے جس کی وجہ سے بھی روور کا آپریشن متاثر ہوگا یوں یہ تبدیلی چندریان 3 کا مشن ختم کر دے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق لینڈر اور روور کو 14 دن کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا تھا اور اسرو کی جانب سے بھی 7 ستمبر تک مشن کے اختتام کی تیاری کی جا رہی ہے۔

چندریان 3 نے چاند پر کیا ڈھونڈ لیا؟ اہم پیش رفت

واضح رہے کہ چاند کی ایک رات زمین کے 14 دن کے برابر ہوتی ہے اور اس حوالے سے اسرو کے سائنسدانوں نے اس خیال کو مسترد نہیں کیا کہ چاند پر دن کا آغاز ہونے پر یہ دونوں پھر متحرک ہو جائیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ چندریان 3 مشن کے لیے ایک بونس زندگی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں