اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

چیچن افواج ویگنر کی بغاوت روکنے میں مدد کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

گروزنے : چیچن رہنما رمضان قادروف نے کہا ہے کہ ان کی افواج ویگنر گروپ کی بغاوت کا قلع قمع کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ٹیلی گرام پوسٹ پر جاری ایک بیان میں کہی انہوں نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کے رویے کو "پیٹھ میں چھری” قرار دیتے ہوئے روسی فوجیوں سے کہا کہ وہ ویگنر کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم یوگینی پریگوزین کی بغاوت کو ختم کرنے اور ضرورت پڑنے پر سخت ترین طریقہ کار استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

چیچن

چیچنیا کے صدر نے کہا کہ چیچن یونٹس کشیدگی والے علاقوں کی جانب کامیابی سے پیش قدمی کر رہے ہیں اور روسی ریاست کا دفاع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ رمضان قادروف روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی اتحادی ہیں جو چیچنیا میں وسیع فوجی دستوں کو کمانڈ کرتے ہیں۔

روس میں ویگنر گروپ کے نام سے قائم نجی فوج نے صدر پیوٹن کے خلاف بغاوت کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق اس نے روستوف کے علاقے میں فوجی ہیڈ کوارٹرز سمیت تنصیبات پر قبضہ کرلیا ہے۔ جواب میں ماسکو حکومت نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کو بغاوت کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں