ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نام کے ساتھ سردار لکھنا بند کر دیں، چیف جسٹس لطیف کھوسہ پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

- Advertisement -

سماعت کے دروان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل لطیف کھوسہ کے نام کے ساتھ سردار لکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نام کے ساتھ یہ سردار، نواب اور پیر جیسے الفاظ اب لکھنا بند کر دیں۔

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ 1976 کے بعد سرداری نظام ختم ہوچکا، پاکستان کا آئین چلائیں یا پھر سرداری نظام۔

جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے شناختی کارڈ پر سردار لکھا اس لیے عدالت میں بھی سردار لکھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ سردار اور نوابوں کو چھوڑ دیں اب غلامی سے نکل آئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سردار لکھ کر اپنا رتبہ بڑا کرنے کی کوشش نہ کیا کریں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں