اشتہار

متوسط اور امیر طلبہ کے درمیان تنازعات میں گھری نیٹ فلکس کی سیریز کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک اور ہندی ریمیک ’کلاس‘ سیریز 3 فروری کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

منگل کے روز نیٹ فلکس انڈیا پر نئی ویب سیریز ’کلاس‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جو کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی اسپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کا ریمیک ہے۔

کلاس کے ٹریلر کے مطابق اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش اسکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو کہ سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔

- Advertisement -

اس سیریز کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔

یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی سپینش مواد کا ہندی میں ریمیک کیا گیا ہو،  اس سے پہلے 2004 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم ’ہم کون ہیں‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی سپینش فلم ’دی ادرز‘ کا ریمیک تھی۔

اس کے علاوہ 2019 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’بدلہ‘ بھی 2016 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’دی انویزیبل گیسٹ‘ کا ہندی ریمیک تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں