اشتہار

سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آر ایل این جی والے سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے، تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ان اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 فروری کو صبح 8 بجے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ ماہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے سی این جی کےصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں