اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنیوالے عناصر سے خبردار رہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر سے خبردار رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان، میرانشاہ اور اسپن وام میں جوانوں کے ساتھ عید منائی اور عید کی نماز اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ پڑھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ نماز عید میں ملکی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، آرمی چیف نے قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار جوانوں کو سراہا اور انہیں بارڈر کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے امن و استحکام کے لیے فارمیشن کے کردار کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، قوم کی خدمت کے لیے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں