بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

حکومت کی آئینی ترامیم کی پارلیمان سے منظوری کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش ہوں گی ، حکومتی ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےآئینی ترامیم کی پارلیمان سےمنظوری کی تیاری کرلی ، ذرائع نے بتایا کہ عدلیہ سےمتعلق آئینی ترامیم کل سینیٹ اورقومی اسمبلی میں پیش ہوں گی۔

اس سلسلے میں حکومتی ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کو اسلام آبادمیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

حکومتی حلقوں کی جانب سے دوتہائی اکثریت کے حصول کا دعویٰ کیا جارہا ہے ، حکومت تمام ترامیم براہ راست منظور کرانے کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔

ایم کیوایم نے 2 ارکان قومی اسمبلی کو کراچی سے فوری اسلام آبادبلالیا ہے ۔ پارلیمانی ذرائع نے کہا ہے کہ تمام آئینی ترامیم کو آج حتمی شکل دےدی جائےگی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس اتوار کو بھی ہوں گے۔

یاد رہے جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آئینی ترامیم میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ حکومت جمہوریت سے متصادم قانون سازی کرنے جا رہی ہے، ایسی قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں