جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کوروناویکسین: پہلی کے بعد کسی اور کمپنی کی دوسری خوراک لینے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کوروناویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد اگر شہری کسی اور کمپنی کی دوسری ڈوز لینا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سعودی وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا ہے کہ 50 یا اس سے زائد عمرکے افراد کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک سینٹرز میں مہیا کردی گئی ہے، اگر کسی کو سینٹر کی جانب سے پیغام نہیں ملا تو وہ صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین لگانے کا وقت حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت پیش کی کہ حاملہ خواتین بھی کوروناویکسین کی دوسری خوراک لے سکتی ہیں اور اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں کہ پہلی ویکسین کسی اور کمپنی کی تھی اور دوسری کوئی اور ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ مملکت میں 587 ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں۔

انہوں نے ایک افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد کسی شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، شہری مصدقہ معلومات کے لیے حکام سے رابطہ کریں۔

ترجمان سعودی وزارت صحت نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ایس او پیز پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں