ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: فرحت شہزادی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرحت شہزادی، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزمان کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئیں، عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرحت شہزادی کے پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے انتیس بنک اکاؤنٹس ہیں۔

- Advertisement -

احتساب عدالت نے فرحت شہزادی کی اسلام آباد اور لاہور میں زمینوں کو منجمد کرنے اور بائیس لگژری گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شہزاد اکبر کا لاہور میں کمرشل پلاٹ اور چوبیس بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور زلفی بخاری کے تین بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں