14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پی ایم الیون کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم انتھونی البانی اور کرکٹ آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل (NSP) نے کینبرا میں پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر الیون کے مقابلے کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی آسٹریلوی بلے باز ناتھن میک سوینی ایک مضبوط ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں ٹیسٹ سطح کے تجربے کے حامل چھ کھلاڑی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اسکواڈ میں کیمرون بینکرافٹ، بیو ویبسٹر، اور میک سوینی جیسے متاثر کن پلیئرز بھی موجود ہیں جو اس وقت مارش شیفیلڈ شیلڈ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

مارک سٹیکیٹی اور مائیکل نیسر، دونوں کوئنز لینڈ کے تیز گیند بازوں نے گزشتہ سیزن میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

Image

مزید برآں، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، ٹوڈ مرفی، جمی پیرسن، اور میتھیو رینشا، جو انگلینڈ میں حالیہ ایشز مہم کے دوران آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تھے۔

پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔

پی ایم الیون: نیتھن میک سوینی (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکیٹی، بیو ویبسٹر

آسٹریلیا ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی۔

آسٹریلیا کے دورے کا شیڈول:

چار روزہ میچ: پی ایمز الیون بمقابلہ پاکستان – 6-9 دسمبر: مانوکا اوول، کینبرا
پہلا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – دسمبر 14-18: پرتھ اسٹیڈیم
دوسرا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – دسمبر 26-30: میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG)
تیسرا ٹیسٹ – آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان – 3-7 جنوری: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں