14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

منگولیا میں خطرناک طاعون، انسان کی 24 گھنٹے میں موت ہو سکتی ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

منگولیا میں خطرناک طاعون کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے پر قرنطینہ کا الرٹ جاری کردیا گیا، طاعون میں مبتلا مریض کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو 24 گھنٹے سے کم وقت میں موت واقع ہو سکتی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی منگولیا کے گووی التائی صوبے میں ببونک نام کے خطرناک طاعون کا انکشاف ہوا ہے، جس کا بروقت علاج نہ کرانے پر مریض کی 24 گھنٹے میں موت واقع ہو سکتی ہے۔

صوبے کے انتظامی سب ڈویژن میں اس مشتبہ کیس کا پتہ چلنے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، صوبائی گورنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی مشتبہ مریض کو مقامی اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

منگولیا کے قومی مرکز برائے زونوٹک ڈیزیز کے مطابق، ببونک طاعون کا خطرہ شدت اختیار کرسکتا ہے اور منگولیا کے 21 میں سے 17 صوبوں میں یہ خدشہ موجود ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مرض میں مبتلا مریض کا بروقت علاج نہ ہونے سے وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مر سکتا ہے، واضح رہے کہ ببونک طاعون ایک مخصوص بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ ان جراثیم سے پھیلتا ہے جو متاثرہ جانوروں کو کاٹتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں