ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جدید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جدید اسٹیٹ آف آرٹ اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جدید اسٹیٹ آف آرٹ اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی سے درآمد شدہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ 28 بیگیجز اسکیننگ مشینیں ایئرپورٹس پر نصب کی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ مشینیں سامان اور جہاز کے لیے نقصان دہ آلات، بارودی مواد جانچنے کی صلاحیت رکھتی بھی رکھتی ہیں جو رواں سال فروری میں اے ایس ایف کے حوالے کر دی جائیں گی اور ایئرپورٹ پر لگی ہوئی پرانی بیگجز اسکیننگ مشینوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ان اسکیننگ مشینوں کی تنصیب سے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سسٹم عالمی سطح کے معیار کا ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں