اشتہار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور قتل کے واقعات کے پیشِ نظر رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرِ صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی، اے آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور قائد اعظم ڈے پر سکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

ڈی جی رینجرز کی زیرِ صدارت میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں