17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ناقص انجیکشن بنانے والی کمپنی کے گودام پر ڈرگ اتھارٹی کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

قصور میں ناقص انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے انجکشن کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناقص انجیکشن بنانے والی کمپنی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ان کے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔ حکام نے گودام کو سیل کر کے ایویسٹن انجکشن کا اسٹاک قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈرگ اتھارٹی کے حکام نے مریضوں اور اسپتالوں کو سپلائی کیا جانے والا ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

- Advertisement -

نگران وزیر پرائمری ہیلتھ جمال ناصر نے کہا کہ انجیکشن ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں۔ آج رات تک ایف آئی آر درج ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ کمپنی مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دیگر اضلاع کی پولیس سے بھی گرفتاری میں مدد لی جارہی ہے۔

نگران وزیر جمال ناصر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ یہ ناقص انجیکشن مزید استعمال نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں