اشتہار

بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا، دفاعی تجزیہ کار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی شب ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ بھارتی بلاجوازسیزفائرکی خلاف ورزی کی وجہ بین الاقوامی حزیمت ہوسکتی ہے،سکیورٹی ماہرین

بھارت نے دنیا کی توجہ کشمیر میں سیکورٹی کےمسائل سےہٹانے کیلئے بھی بلااشتعال فائرنگ کا ڈرامہ رچایا کیونکہ عالمی اور سفارتی سطح پر خودکو تنہا ہوتا دیکھ کر بھارت کی انتہا پسند حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

- Advertisement -

بھارت نےظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے عالمی رسوائی سےتوجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی، بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شدید ہزیمت کا سامنا ہے ، بھارت کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث پایا گیا اور قطر میں بھارتی جاسوسوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے، جس پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

بھارت کو یاد رکھنا چاہئے پاکستان کی بہادر افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کی بہادر افواج کی صلاحیت کاعملی مظاہرہ ماضی میں بھی دیکھ چکا ہے۔

یاد رہے بھارتی فوج نے جمعرات کی شب پہلے کواڈکوپٹر ڈرون کی مدد سے دراندازی کی کوشش کی، جسے پاکستانی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور ڈرون کوماربھگایا۔

جس کے بعد بھارتی فورس نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا، جس سےشہری آبادی کو نقصان پہنچا تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا دندان شکن جواب دیا اور جوابی فائرنگ سے بھارتی بارڈرفورس کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ کچھ فوجیوں کےزخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں