اشتہار

سندھ میں خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز پر پابندی ختم کرنیکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے صوبے میں خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز پر پابندی کے معاملے میں سندھ حکومت کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے نادرا کو خط لکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا تھا کہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ دیگرصوبوں میں خواجہ سراؤں کے قومی شناختی کارڈز بن رہے ہیں۔ صرف سندھ میں قومی شناختی کارڈزنہیں بن رہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے آئی ڈی کارڈ پر شریعت کورٹ کے فیصلے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں