12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فینز کی فرمائش پر دھونی کا انوکھا انداز، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مہندرا سنگھ دھونی نے دو نوجوان فینز کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے ان کی فرمائش پر انوکھا انداز اپنا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایک لڑکے نے سابق بھارتی کپتان سے فرمائش کی کہ وہ اپنی درمیانی تینوں انگلیاں بند کرکے مخصوص انداز میں انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کا اشارہ کریں جس دھونی نے قبول کرلیا اور اسی طرح تصاویر بنوائیں۔

کرکٹر کے اس عمل نے نہ صرف وہاں موجود لوگوں کو حیران کیا بلکہ ان کے مداح کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی اور وہ کافی خوش نظر آئے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/ChakriDhoni17/status/1679156119946805248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1679156119946805248%7Ctwgr%5E4936068e819c841de3955e01f938c30288551897%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.crictracker.com%2Fsocial-tracker-cricket%2Fms-dhoni-accepts-fans-request-for-specific-gesture-video-goes-viral%2F

سابق بھارتی کپتان کا شمار مشہور ترین کرکٹر میں ہوتا ہے، 7 جولائی کو اپنی 42 ویں سالگرہ منانے والی لیجنڈ کرکٹر میدان کے اندر اور باہر اپنی پرسکون انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں، دھونی اپنی اہلیہ ساکشی کے ہمراہ چنئی گئے جہاں انھوں نے بطور پروڈیوسر پہلی فلم کا ٹریلر اور آڈیو لانچ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں