ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ریلوے کے ڈیزل انجن تباہی ہیں نہ خریدے جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے محکمہ ریلوےکی جانب سے ڈیزل انجن خریدنےکی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نو رعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نے کہا کہ ڈیزل انجن تباہی ہیں نہ خریدے جائیں اربوں ڈالرز ریلوے کےڈیزل انجنوں کی خریداری پرخرچ نہ کئے جائیں آج مختلف ممالک الیکٹرک انجن اور ہم ڈیزل انجن خرید رہے ہیں ایسا نہ ہو کچھ برس بعداربوں روپے کی گرانٹ لے کر بجلی انجن منگوائےجائیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بجٹ میں ریلوے کے لئے بہت کم رقم مختص کی جارہی ہے بھارت ریلوے میں سالانہ 21 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرتا ہے ملک میں 11880کلومیر طویل ریلوے ٹریک ہےجوعمر پوری کر چکا۔

- Advertisement -

سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون آج بھی اسٹرٹیجک پراجیکٹ ہے ایم ایل ون کے لئے ہم پوری طرح تیار ہیں فنانسنگ چین سے آنی ہے یہ ہمارے اختیار سے اوپر کی بات ہے اس منصوبے پر سرمایہ کاری حکومتوں کی سطح پر ہونی ہے سی پیک سے ہمیں ایک ٹکا بھی نہیں ملا، ہماری پنشن کا خرچہ ریلوے خود اٹھاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم محکمہ ریلوے کو شمسی توانائی پر منتقل کررہے ہیں ریلوے کیلئے شمسی توانائی کا 550میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا اس سے ریلوے کو سالانہ 2سے ڈھائی ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں