جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی پی اور جے یو آئی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں شامل دو اہم جماعتوں پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق پی پی نے وزیراعظم کو گورنرکےپی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی قیادت گورنر کےپی کے معاملے پر جلد وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا آئینی عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا نگراں حکومت بےاختیار اور عملاً گورنر راج نافذ ہے صوبائی انتظامیہ کو گورنرہاؤس سے چلایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ کےپی میں ترقیاتی منصوبے، ٹرانسفرپوسٹنگ گورنرہاؤس سےجاری ہیں خیبرپختونخوا کی بیورو کریسی گورنر کےپی کے احکامات پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں من پسند افسران کی تعیناتی جاری ہے۔

پی پی کا ماننا ہے کہ گورنر کی جانب سے من پسند علاقوں میں ترقیاتی اسکیمیں دی جا رہی ہیں۔ کے پی میں مخصوص سیاسی جماعت کو ترقیاتی فنڈز جاری ہو رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی گورنر کے پی کو براہ راست تحفظات سے آگاہ کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں