اشتہار

انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر آج بھی انٹر بینک میں مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 7 پورے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابل میں انٹربینک میں ڈالر34پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد 287.97روپے پربند ہوا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر288.37روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 298روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے کمی کےبعد 298 روپے پر آگیا۔

ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے کہنے پر بینکوں نے ایکسچینج کمپنیز کو5 ملین ڈالر فراہم کئے، سپلائی ہونے کی وجہ سے کل بھی ڈالر مزید گرنے کی توقع ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 295 تک جاسکتا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 37 پیسے اضافے سے 288 روپے پر پہنچ گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 70 پیسے اضافے سے 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں