جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کئی دن بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کئی ہفتوں تک مسلسل کمی کے بعد بالآخر امریکی ڈالر نے پھر سر اٹھا لیا، 28 کاروباری روز کے دوران ڈالر سوا 30 روپے گرا اور آج 29 ویں روز پھر مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ کئی دن بعد آج رک گیا اور انٹربینک میں ڈالربیس پیسے مہنگا ہوکر دو سو ستتر روپے تین پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر پچاس پیسے مہنگا ہوا۔

- Advertisement -

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 79 پیسے سستا ہوکر 2 سو 74 روپے 83 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرپچاس پیسے مہنگا ہوکر 277روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اوراس کے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں