بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام، ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں مداخلت کے الزام میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر نئی فرد جرم میں گرینڈ جیوری نے 4 سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں، فرد جرم میں دھوکے، سازش، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات شامل ہیں۔

ٹرمپ پر بائیڈن کی صدارتی الیکشن میں جیت کی توثیق روکنے کی کوشش کا بھی الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 ساتھیوں پر بھی مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم ٹرمپ نے نئی فرد جرم کو انتقامی کارروائی اور آئندہ صدارتی الیکشن میں مداخلت قرار دے دیا ہے۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا بائیڈن کے محکمہ انصاف نے ایک بار پھر مجھ پر فرد جرم عائد کی ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، امریکیوں کو پرامن طریقے سے کام کرنے کو کہا تھا، ٹرمپ نے کہا انتخابی مداخلت کا گھناؤنا الزام بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی ہے، وہ جانتی ہے کہ میں آئندہ صدارتی الیکشن جیت سکتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں