جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے‘ امریکی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انسانی ومنشیات اسمگلرز، گینگ ممبرز کو امریکا میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو بیان میں کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانا انتہائی ضروری ہے، اگرہم نے سرحد کومحفوظ نہیں بنایا تو ہم بے وقوف ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کوڈیل کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس اب سیاست ختم کریں اور کام پرواپس آئیں۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو سرحد پر قومی سلامتی کے حوالے سے بحران کا سامنا ہے، وقت کے ساتھ صورت حال مزید خراب ہورہی ہے۔

امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

انہوں نے کہا کہ انسانی ومنشیات اسمگلرز، گینگ ممبرز کو امریکا میں نہیں دیکھنا چاہتے، نہیں چاہتے کہ جرائم پیشہ افراد غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سارے ڈیموکریٹس میرے موقف کی تائید کرتے ہیں مگربولتے نہیں ہیں۔

آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا: ٹرمپ

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج بارڈر سیکیورٹی اور حکومتی شٹ ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں