ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

آن لائن ٹیکسی سروس میں بیٹھنے والی خاتون پر ڈرائیور کا تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر بنگلور میں مشتعل اوبر ڈرائیور نے خاتون پر حملہ کردیا، غلطی سے کار میں بیٹھنے والی خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور میں ایک اوبر ڈرائیور اس بار پر مشتعل ہوگیا کہ خاتون غلطی سے کیوں اس کی کار میں بیٹھی اور اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا، خاتون کا بیٹا جو ساتھ ہی تھا ماں کو بچانے کے لیے آیا تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ واقعہ بھوگناہلی کے علاقے میں پیش آیا، ہوا یوں کہ خاتون اپنے اپارٹمنٹ سے نیچے اتری اور سامنے موجود کیب میں بیٹھ گئی مگر تھوڑی ہی دور جانے پر اسے احساس ہوا کہ وہ غلط کیب میں بیٹھ گئی ہے جو اس نے بک نہیں کروائی۔

- Advertisement -

احساس ہونے پر خاتون نے نیچے اترنے کی کوشش تاہم ڈرائیورغصے میں آگیا اوراس نے گاڑی روک کر خاتون پر تشدد شروع کردیا اور اس کے بیٹے کو بھی مارا جو اس کی مدد کو آیا تھا۔

خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے، اس نے کہا کہ بیوی نے بیٹے کو کلینک لے جانے کے لیے اوبر کی کیب بک کرائی تھی، جب وہ نیچے اتری تو یہ جانے بغیر اس کیب میں بیٹھ گئی جو اس نے بک نہیں کرائی تھی۔

اوبر حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیے ہے اور مذکورہ ڈرائیور کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں