جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چند روز تک ہلکی سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت چند روز برقرار رہے گی، آج شہرمیں گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں کے دو نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے سولہ اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ اس کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے، آنے والے دنوں میں کرچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک بھرمیں موسم سرد اورمطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں