16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حکومت کی غزہ پالیسی پر ڈچ سفارتکار نے استعفیٰ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈچ سفارت کار نے اپنی حکومت کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

امریکا اور یورپ کے کچھ سرکاری ملازمین غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے لیے اپنی حکومتوں کی حمایت کے خلاف موقف اختیار کر رہے ہیں۔

متعدد نے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ وہ اب حکومت کی ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے قابل نہیں ہیں جن سے وہ متفق نہیں تھے۔

- Advertisement -

انہیں میں ایک ڈچ سفارت کار انجلیق ایجپ ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کی پالیسیوں پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنے استعفے میں بھی انہوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف رائے دی اور احتجاجی الفاظ لکھے۔

 برطانیہ میں ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے میئر صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں