ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اقتصادی سروے، پاکستان میں ٹیکس چھوٹ کتنی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

 قومی اقتصادی سروے برائے سال 23-2022 میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مختلف مدوں میں ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ سے قبل گزشتہ روز قومی اقتصادی سروے 23-2022 پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ حکومت میں معاشی اہداف میں ناکام رہی ہے۔ اسی اقتصادی سروے میں پاکستان میں مختلف مدوں میں دیے جانے والے ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر 2239 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ہیں یہ ٹیکس چھوٹ کس کس مد میں دی جا رہی ہیں اس کی تفصیلات بھی اس رپورٹ میں بتائی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اقتصادی سروے کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 423 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ہیں جب کہ سیلز ٹیکس میں 1294 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کسٹم ڈیوٹی میں 521 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں بتایا گیا تھا کہ حکومت رواں مالی سال کے تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد رہی۔ زراعت، صنعت، خدمات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوئی جبکہ خسارے اور اخراجات میں اضافہ ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ امپورٹ 72 ارب ڈالر سے کم ہو کر 51 ارب ڈالر رہ گئی۔ ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی آئی۔ جولائی تا مارچ مہنگائی کی شرح 29 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں