اشتہار

کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ، 9 اور 10 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئراور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، ریجنل الیکشن کمیشن کراچی نذرعباس نے شیڈول جاری کیا۔

جس کے تحت 9اور10جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 11جون کو امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی۔

- Advertisement -

شیڈول میں بتایا گیا کہ 12 جون کو ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور 13جون کو اپیلیٹ اتھارٹی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

چودہ جون کو امیدواروں کی ان کی پارٹی سے تعلق کے حتمی فہرست جاری ہوگی، جو دستبرداری کی آخری تاریخ ہے اور پندرہ جون کو میئراور ڈپٹی میئر کراچی کے عہدوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں