12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سیکریٹری کے استعفے سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکریٹری عمر حمید کے استعفے سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، وہ اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو جلد فرائض انجام دیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی کام میں رکاوٹ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی دفاتر کام کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق سیکرٹری کی غیر موجودگی میں دونوں اسپیشل سیکرٹریز احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں