12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ملکی تاریخ میں خوردنی تیل کی ریکارڈ درآمدات، وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران کتنا خوردنی تیل درآمد کیا گیا؟ ادارہ شماریات نے ہوشربا اعداد وشمار پیش کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے،پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل دوہزار بائیس تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.73 کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل بائیس تک کی مدت میں دو ہزار سات سو چورانوے ارب ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.957 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اسی طرح اپریل دو ہزار بائیس میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 293.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو مارچ میں 320.92 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 226.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

مالی سال سال دو ہزار اکیس میں پام آئل کی درآمدات پر2.443 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 157.38 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوارن اب تک سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 123.55 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48 ملین ڈالرتھا، اپریل میں سویابین آئل کی درآمدپر18.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مارچ میں 28.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 1.057 ملین ڈالرتھا جبکہ مالی سال 2021 میں سویابین آئل کی درآمد پر88.88 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں