16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوام پر پھر سے بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے، گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کے لیے نئی حکومت کے آنے کے بعد بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

- Advertisement -

اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی 28 مارچ کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں