ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد —– نگراں وزیر توانائی نے عوام کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر توانائی محمدعلی کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے ، قیمتوں میں ردوبدل کا جلد اعلان کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا فرق کم سے کم کیا جا رہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ کمزورطبقے پراثر نہ پڑے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرہے، گھروں کی گیس قیمت بڑھائیں گے اور کم آمدنی والے صارفین کےلیے گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے۔

- Advertisement -

نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کامسئلہ جلد حل کرلیں گے، جس کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا جلد اعلان کردیں گے،ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، اس لئے گیس قیمت کم نہیں کر سکتے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں گیس ٹیرف میں وراثتی فرق ملا ہے ، گیس قیمت کافرق ٹھیک کرناہے ، جس صوبےسے گیس نکلتی اسے گیس دینا پہلا حق ہے۔

نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گیس سیکٹرمیں روزانہ 100کروڑ کا نقصان کر رہا ہے اور سال کا نقصان3ہزارکروڑ ہے، کمپنیاں گیس ذخائر کی دریافت کا کام چھوڑکرجاچکی ہیں ، پورے ملک میں گیس کی قلت ہے۔

محمد علی نے مزید بتایا کہ بجلی چوری کےخلاف سخت اقدامات کررہےہیں، راتوں رات بجلی کی قیمتیں کم نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں ملک کا کوئی نقصان نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں