جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کینسر کا انجیکشن لگانے کا نیا طریقہ، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی حکومت نے کینسر کا انجیکشن لگانے کے نئے طریقے کی اجازت دے دی، دنیا میں برطانیہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کینسر کے مریض نئے طریقے سے انجیکشن لے سکیں گے، جس میں صرف 7 منٹ لگیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سرکاری سطح پر چلنے والی قومی صحت کی سروس نے دنیا میں پہلی بار ایسا انجیکشن پیش کیا ہے، جس سے انجیکشن لگانے کے وقت میں 75 فی صد کمی ہو جائے گی، اور اس سے سیکڑوں مریض مستفید ہو سکیں گے۔

انگلینڈ کی حکومت نے کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اس نئے طریقے کی اجازت دے دی ہے، اس انجیکشن سے کینسر کے علاج کی سہولت انگلینڈ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہوگی۔

- Advertisement -

کینسر کے علاج کے لیے آئی وی انجیکشن سے دوا کو اب صرف 7 منٹ میں جسم میں داخل کیا جائے گا، امیونو تھراپی atezolizumab جسے Tecentriq بھی کہا جاتا ہے، عام طور پر مریضوں کو ڈرپ کے ذریعے براہ راست نس میں دی جاتی ہے، جس میں 30 سے 60 منٹ لگتے ہیں۔

یہ انجیکشن بریسٹ، جگر، مثانے اور پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسر کے شکار مریضوں کو لگایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ یہ دوا ’چیک پوائنٹ انہیبیٹر‘ کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کو تلاش کرنے اور مارنے میں مدد کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں