جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

انگلینڈ کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد بھارت چھوڑ کر چلی گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارت چھوڑ کر روانہ ہوگئی، مہمان سائیڈ کی جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وشاکاپٹنم میں چوتھے دن ہی دوسرا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت چھوڑ کر ابوظہبی جانے کا فیصلہ کیا۔ راجکوٹ میں تیسرا ٹیسٹ شروع ہونے میں 9 دن باقی ہیں اور بین اسٹوکس کی ٹیم نے اس وقفے کے دوران ریلیکس ہونے کا سوچا ہے۔

انگلینڈ کے کرکٹرز 15 فروری کو راجکوٹ میں ہونے والے مقابلے سے پہلے ابوظہبی میں گولف کھیل کر اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کی زیرقیادت ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ وقفے سے انگلینڈ کے کھلاڑی تازہ دم ہو جائیں گے اور 2012 میں جس طرح ایلسٹر کک کی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی اسے دہرانے کی کوشش کریں گے۔

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پریکٹس میچوں کے لیے برصغیر میں جلد آنے کے بجائے ابوظہبی میں کنڈیشنگ کیمپ کو ترجیح دی تھی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی۔ مہمان سائیڈ چوتھی اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن 292 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چت کیا تھا جس میں انگلش اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں