جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اردوان کا مغربی ممالک کو اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل اور فلسطین میں جنگ پر مغربی ممالک کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ صدر نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مغرب کو کشیدگی کم کرنے کیلیے اقدامات کرنے چاہئیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ ترکیہ فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کیلیے سرگرم ہے۔

دو روز قبل پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے ارکان سے خطاب میں ترکیہ صدر نے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’قتلِ عام‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں اور اسرائیلی حملے ان کی خلاف ورزی ہے، لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے روکنا اور گھروں پر بمباری کرنا جنگ نہیں ہے بلکہ قتلِ عام ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حماس کا حملہ فلسطینیوں کے خلاف برسوں کی ناانصافیوں کی وجہ ہے، امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آتا رہا ہے اور یورپی یونین اور امریکا کی طرح حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں