جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

الیکشن کمشنرز سندھ اور بلوچستان کے تبادلے

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمشنرز کے تبادلےکر دیے۔

الیکشن کمشین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان  شریف اللہ کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مطابق ملک بھر میں 142 ڈی آراوز اور 859 آراوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں تعیناتی کی  منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سےجلد نوٹیفکیشن جاری کرنےکا امکان ہے۔ حکام کی جانب سےافسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام  انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے آراوز کی ٹریننگ کاشیڈول تیار کر لیا ہے۔ آراوز کو 13 سے 15 دسمبر تک 3دن ٹریننگ دی جائےگی۔

ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی ٹریننگ دی جائے گی۔ انتخابی ٹریننگ کا مواد ڈویژنل آفس میں بھجوایا جا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام ریٹرننگ افسران کوٹریننگ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں