جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فافن نے الیکشن 2024 سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات 2024 سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آر او فارم 47 انتخابی امیدواروں، ایجنٹس اور مبصرین کی موجودگی میں بناتا ہے لیکن 260 حلقوں میں سے 135 کے آراوز  نے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

آرواز کے اس عمل سےانتخابی شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن کی کاوشیں متاثر ہوئیں، آر اوز نے 135 قومی اسمبلی حلقوں میں نتائج کی تیاری کا مشاہدہ نہیں کرنے دیا، مشاہدے سے روکےگئےحلقوں میں سے 46 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب ہوئے،  43 میں ن لیگ اور 28 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

- Advertisement -

فافن کا کہنا ہے کہ 65 حلقوں کےنتائج تیاری میں انتخابی امیدواروں، ایجنٹس کو جائزے سے روکا گیا ایسے حلقوں میں سےن  لیگ کے25، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 24، پی پی  5 امیدوار جیتے،  رات 2بجےتک نتائج تیاری کی قانونی مہلت پر صرف4انتخابی حلقوں میں عمل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زیرمشاہدہ 80 حلقوں میں سے 42 میں تھیلےامیدوار یا ایجنٹس کے بغیر کھولے گئے آراوز نے 53 قومی اسمبلی حلقوں میں فارم 45 کی گنتی کی درستگی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں