12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آصف زرداری کو ووٹ دینے کیلیے حکومتی اتحاد ایم کیوایم کو منانے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحادی ایم کیوایم کو صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کو ووٹ دینےکےلیے راضی کرنے میں ناکام ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم، صدر مملکت سمیت دیگر آئینی عہدوں پر انتخاب سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ن لیگی رہنما  ایازصادق نےمیڈیا کو بتایا کہ ایم کیوایم نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن صدر کے ووٹ کےلیے دوبارہ بات ہو گی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم کے کنونیئر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہم نے وعدہ کیا ہے اب وہ ارادہ کریں ہم وزیراعظم، اسپیکر اور  ڈپٹی اسپیکرز کےلیے ووٹ دیں گے تاہم جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونےدیں گے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے صدر ،وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ،وزیر اعظم،اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں