اشتہار

شاہدآفریدی نے نئی اوپننگ جوڑی بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی نئی ٹی ٹوئنٹی جوڑی فائنل کر دی۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے فخرزمان اور محمد رضوان پر مشتمل جوڑی کو میدان میں اتارنے کا مشورہ دیا ہے۔

آفریدی نے کہا میرے لیے فخرزمان اور رضوان ٹی 20 کرکٹ کے لئے پاکستان ٹیم کے اوپنر ہیں اور بابر اعظم کو تین نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے۔

- Advertisement -

سابق چیف سلیکٹر ، انضمام الحق نے آفریدی کے بیان کی حمایت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے بابر کو بیٹنگ آرڈر میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انضمام کا کہنا تھا کہ ہاں یہ ہوسکتا ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے یہ اس بحث کا ایک حصہ رہا ہے کہ بابر کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس پوزیشن پر کھیلنا آسان سمجھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں