جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا، این آر او ٹو پلس ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے قومی اسمبلی سے دوسرا نیب ترمیمی بل منظور کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل پاس کرایا ہے یعنی این آر او ٹو پلس ہوگیا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اس ترمیم کے مطابق اب 50 کروڑ کی کرپشن کو کرپشن نہیں سمجھا جائے گا اور نیب تحقیقات نہیں کرسکے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے ججز اب صدر کے بجائے حکومت میں موجود چور لگائیں گے یعنی بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی نے دوسرا نیب ترمیمی بل منظور کرلیا ہے جس میں صدر سے احتساب عدالت کے ججز کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو بے اختیار کرنے کی تیاری : دوسرا نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اس بل کے تحت اب نیب 500 ملین روپے سے کم کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکے گا جب مزید کئی دیگر ترامیم بھی کی گئیں ہیں جن کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں