اسلام آباد : نجی اسپتال میں عملے کی غفلت سے جھلسنے والی نومولود بچی کے والد نے اسپتال انتظامیہ اور عملےکے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آبادہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں عملےکی غفلت سےنومولودکےجھلسنے کے واقعے پر نومولود کے والد نے اسلام آبادہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دی۔
والدسیداحسن نے کہا کہ ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نجی اسپتال کےخلاف کارروائی کرے، 2جولائی کوترلائی میں واقع نجی اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انکیوبیٹرمیں حرارت زیادہ ملنےپرنومولودکی دونوں ٹانگیں جل گئی تھیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے24گھنٹےتک بیٹی سےملنےنہیں دیا اور نومولودکی ٹانگوں پرپٹی سےزخم چھپانےکی کوشش کی، نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پرالرجی سےزخم ہوئے۔
والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کوزبردستی نجی اسپتال سےکےآرایل اسپتال منتقل کیا، کےآرایل کےڈاکٹرزنےنومولودکوپمزبرن سینٹرمنتقلی کی ہدایت کی، برن سینٹرکےڈاکٹرزکےمطابق بیٹی کی ٹانگیں تھرڈڈگری جل گئی ہیں۔
درخواست میں کہا ہے کہ نجی اسپتال کےڈاکٹرز،عملہ مجرمانہ غفلت کےمرتکب،بچی معذورہو گئی، نجی اسپتال میں غیرتربیت یافتہ عملہ انسانی زندگیوں سےکھیل رہاہے، نجی اسپتال انتظامیہ اورعملےکےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔