اشتہار

نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کی بنی گالہ سے تصویر سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کی بنی گالہ سے تصویر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئرکردی، جس میں عمران خان پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مسکراتے رہے۔

فوادچوہدری نے پیغام میں لکھا کہ تحریک انصاف کےکارکنان اور شہریوں کو مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں، پورے ملک میں عوام بغیر کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اوراپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے، اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے قانونی ماہرین کو بنی گالہ بلالیا ، ڈاکٹر بابر اعوان اور دیگر وکلابھی بنی گالہ پہنچ گئے ، جس میں سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس آگے بڑھانے کیلئے مشاورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں