12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فوادحسن فواد کے اثاثے ڈکلیئر، کروڑوں کے مقروض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فوادحسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ انہوں نے کروڑوں روپے کے اثاثے ڈکلیئر کیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق فوادحسن فواد نے خود کو 13 کروڑ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔ فوادحسن فواد کے پاس گوادر میں 2کینال کا پلاٹ ہے جس کی مالیت 3لاکھ 57ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔

ایف وائے سی پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25لاکھ روپے کے شیئرز ظاہر کیے گئے ہیں جب کہ سپرنٹ سروسز راولپنڈی لمیٹڈ میں 5ہزار کے شیئرز ہیں۔

- Advertisement -

ڈریم تھری ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ میں 5لاکھ کی انویسٹمنٹ ہے اور ڈریم تھری کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈمیں9لاکھ کی انویسٹمنٹ ہے۔

فوادحسن فواد نے 11کروڑ روپے کا قرض ظاہر کیا۔ قیمتی سامان، گھڑیوں پر 2کروڑ 81 لاکھ سے زائد کا قرض ظاہر کیا گیا ہے۔

فوادحسن فواد کے پاس 3کروڑ کے زیورات اور تقریباً 65 لاکھ روپےنقد رقم ہے۔ فوادحسن فواد کے پاس تقریباً پونے 3کروڑ کا فرنیچر، بینک اکاؤنٹس میں3کروڑ سےزائدرقم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں