ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جعلی حکومت پہلے مانی اور نہ آئندہ مانیں گے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت پہلے مانی اور نہ آئندہ مانیں گے اور انہیں بھی گریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت پہلے مانی اور نہ آئندہ مانیں گے۔ ہم نے نا اہلوں کو اقتدار کی کرسی سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے اور ہم آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہم لڑنے والے لوگ ہیں، ہمارا لڑنے کا تجربہ زیادہ اور دوستی کا بہت کم ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کل بھی ایسے لوگ مسلط ہوئے تو پھر انہیں گریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے اقتدار میں بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میں سے کچھ پر آغاز ہوا لیکن بعد میں آنے والی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے ترقی کا پہیہ جام کر دیا تھا اس نے اپنے اقتدار میں کسی میگا پراجیکٹ کا افتتاح نہیں کیا تھا بلکہ سی پیک روک کر اپنے آقاؤں کی ذمے داری نبھائی تھی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور دبئی پاکستان کے دوست ہیں جو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں مگر وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اگلا نظام کیا ہوگا۔ اگر اگلے نظام میں یہی لوگ واپس آتے ہیں تو انہیں قبول نہیں ہوگا۔ قوم کی بھی ذمے داری ہے کہ نااہلوں کا اپنے ووٹ سے راستہ روکیں۔ عوام سوچے کہ ملکی ترقی جام کرنے والے دوبارہ قومی نمائندہ بننے کے حقدار نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ معیشت بحال کرنے کے بجائے مزید دلدل کی طرف جائیں گےاس لیے متبادل سوچنا ہو گا اور نئے پروجیکٹ اور منصوبے دینا ہوں گے۔ آج پورے پاکستان میں میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس پسماندہ علاقے کی ترقی کیلیے دلچسپی لی ہے۔ ہم مل کر پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں