12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

درآمدی سامان کے کنٹینرز کی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : درآمدی سامان کے کنٹینرز کی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے درآمدی سامان کے کنٹینرز کی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کسٹمز رولز میں ترمیم کے ذریعے ٹریکنگ اینڈمانیٹرنگ رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ، اسٹیک ہولڈرز 15 روز کے اندر آر او تجاویز دے سکیں گے۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے کہا کہ مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز، آرا اور اعتراضات قبول نہیں ہوں گے، مقررہ میعاد کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی رولز لاگو کر دئیے جائیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ ترمیمی رولز میں 1096کے ذیلی رول 2کی کلاز ای میں ترمیم کی گئی ہے اور ذیلی رول کی کلاز ای سے کنٹینرز کے الفاظ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کنٹینرز کو ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی شرط سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ترمیم کے ذریعے گاڑیوں کی مانیٹرنگ و ٹریکنگ کی جارہی ہے، کنٹینرزکو چھوٹ پہلے سے بھی دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں