17.3 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے الگ الگ محکمے بنادیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےسول ایوی ایشن کو2 حصوں میں تقسیم کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورسول ایوی ایشن کےالگ الگ محکمےبنادیے گئے ہیں ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورسول ایوی ایشن کے الگ الگ سربراہ ہوں گے۔

- Advertisement -

ملک بھرکےتما م ایئرپورٹس پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اجازت نامہ ، پرواز کا معیار اور ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبے سی اے اے کا حصہ ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ایکٹ 2023 نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں گزشتہ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ائیرپورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے دو الگ محکمے بنانے کے ایکٹس پارلیمنٹ سے منظور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں