ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا ، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔

پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ’’ٹیکس‘‘ٹوکن مشین بھی خراب تھی جبکہ ڈائریکٹر واسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوتبدیل اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر انھوں نے پاسپورٹ آفس میں شہریوں سےملاقات اور مسائل پوچھے تو بزرگ شہریوں نے بھی شکایات کے انبار لگا دئیے اور کہا پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں، پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیےلگ جاتے ہیں، گارڈ سے لیکر ہر کوئی پیسے مانگتا ہے۔

محسن نقوی نے سوال کیا ڈائریکٹر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے، ہر کوئی ایجنٹ ،عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے، آپ کے لئے آیا ہوں شکایات کا ازالہ کروں گا،خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں